ابنا:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مصر میں اسلامی تعاون تنظیم کے بارہویں سربراہی اجلاس کے موقع پر سوڈان کے صدر عمرالبشیر سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور سوڈان گہرے اور برادرانہ تعلقات کے حامل ہیں اور ان کے دشمن بھی مشترکہ ہیں۔ صدر مملکت نے کامیابی اور عزت کے تنہا راستے کی حیثیت سے استقامت صبر اور وحدت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قوموں کی استقامت و پائیداری سے دشمن ہر روز کمزور سے کمزورتر ہو تے جارہے ہیں اور صورت حال قوموں کے حق میں تبدیل ہو گی۔ سوڈان کے صدر عمر البشیر نے بھی اس ملاقات میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اور سوڈان کے تعلقات تمام شعبوں میں ممتاز اور قابل ذکر اہمیت کے حامل ہیں، کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی اصلی وجہ مفاہمت اور اسلامی جہت کا حامل ہونا ہے اور ایران اور سوڈان نے اسلام کی بنیاد پر اپنے تعاون اور تعلقات کو استوار کیا ہے۔
6 فروری 2013 - 20:30
News ID: 388800
اسلامی جمہوری ایران اور سوڈان کے سربراہوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ اور بین الاقوامی تعاون فنوغ دینے پر زور دیا ہے۔